منگلورو ،8 ؍ مارچ (ایس او نیوز)کوناجے پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے آدھی رات کو کارروائی کرتے ہوئے مندر کی عطیہ ڈبی اور موٹر بائک چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت تھاراناتھ موہن کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے بیان کے بموجب تھارا ناتھ موہن وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) کا کنوینر ہے اوروہ مونتے پڈاو نامی علاقے کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر موہن گرفتار کیا گیا ہے۔ جس نے منجے ناڈی مندر میں چوری کی واردات انجام دی تھی اور مونتے پڈاو علاقے میں واقع ایک گھر سے موٹر بائک بھی چوری کر لی تھی۔